سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیر افضل مروت کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو اسلام آباد میں جلسے کا ٹاسک سونپ دیا ہے .

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی ہے،جلسے کی درخواست پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدرعامرمسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی جس میں جلسے کے لیے تین مقامات Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں، درخواست میں کہاگیا کہ تینوں مقامات میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے اور اگر23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے .

اطلاعات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہے . ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں