پی سی بی بدستور غیر ملکی کوچ کی تلاش میں سرگرداں


لاہور(قدرت روزنامہ)پی سی بی بدستور غیر ملکی کوچ کی تلاش میں سرگرداں ہے جب کہ کسی موزوں شخصیت کے انتخاب کیلیے مزید ایک ہفتے انتظار کیا جائے گا۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلیے شین واٹسن مضبوط امیدوار تھے مگر فیملی اور دیگر مصروفیات آڑے آگئیں، ڈیرن سیمی کا نام بھی لیا جارہا تھا مگر ویسٹ انڈین بورڈ کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے ان کے بھی دوڑ سے باہر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اب بھی غیر ملکی کوچ کی تلاش نہیں چھوڑی، چیف سلیکٹر وہاب ریاض 2سے 3غیرملکی کوچز کے ساتھ رابطے میں ہیں، کسی موزوں شخصیت کے انتخاب کیلیے مزید ایک ہفتے انتظار کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ سے ہوم ٹی 20سیریز کیلیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 25مارچ سے شروع ہو گا جس کیلیے وقتی طور پر ملکی کوچز کی خدمات ہی لی جاسکتی ہیں، بولنگ کوچز سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے ہی پی سی بی کے ساتھ 2سال کا معاہدہ ہے۔
سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور دیگر اسٹاف کی جس انداز میں رخصتی ہوئی اس کے بعد غیرملکی کوچز پی سی بی کے ساتھ وابستہ ہونے میں ہچکچاہٹ محسوس کرررہے ہیں۔

Recent Posts

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

7 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

25 mins ago

گرمی ہماری شکلیں ہمارے شناختی کارڈ سے ملانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران عباس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خوبصورتی کے متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی خوبرو اداکار و…

43 mins ago

ایران میں ’شیطان نیٹ ورک‘ پر چھاپا، 250 افراد گرفتار

ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ’شیطان پرست نیٹ ورک‘ کے…

1 hour ago

مرد حضرات سُکینہ کی تعریف کیسے کرتے ہیں: اداکارہ کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سکینہ نے انکشاف کیا ہے کہ مرد حضرات اُن کی…

1 hour ago

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

1 hour ago