انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ ئی ہے .

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہونے کے بعد 278روپے50 پیسے کا ہوگیا ہے .

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر 11 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالرکی قیمت 278 روپے 63 پیسے تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281 روپے 20 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی .

. .

متعلقہ خبریں