سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں پبلک سروس کمیشن پاس کرکے گریڈ 17 کی افسر بن گئیں

ٹنڈوجام(قدرت روزنامہ)سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں گزیٹڈ افسر بن گئیں، 6 بچوں کے والد حبیب نے سموسے بیچ کر بچوں کو تعلیم دلوائی۔
نجی ٹی وی “اے آر وائی “کے مطابق محنت اور لگن کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے ٹنڈو جام میں سموسہ فروش کی 2 بیٹیاں کمیشن کا امتحان پاس کرکے محکمہ لائیو سٹاک میں گزیٹڈ افسر بن گئیں۔مظفرآبادکالونی کے حبیب الرحمان انصاری کی دونوں بیٹیوں نے سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا اور گریڈ 17 کی افسر بن گئیں۔چھ بچوں کے والد حبیب انصاری نے گلیوں میں سموسے فروخت کرکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائی، 2بیٹیوں کے افسر بننے پر حبیب الرحمان اور ان کی اہلیہ انتہائی خوش ہیں۔ڈاکٹر صدف انصاری امتحان پاس کرکے گریڈ17میں وٹرنری آفیسربن گئیں جبکہ ایک سال قبل بڑی بیٹی صباحت انصاری بھی وٹرنری افسربنی جو ٹھٹھہ میں تعینات ہے۔
دونوں بیٹیوں نے اپنی کامیابی والدین کی محنت اور دعاؤں کی بدولت قرار دی ہے۔

Recent Posts

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

10 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

18 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

33 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

53 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

1 hour ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 hour ago