ہرنائی کی کوئلہ کان میں دھماکا، جاں بحق مزدورں کی تعداد 8ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان سے مزید 4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق کانکنوں کی تعداد 8ہوگئی . پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق کوئلہ کان میں پھنسے مزید 4مزدوروں کو ریکسیو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ پھنسے کانکنوں کو نکالنے کے لیے جانے والے 8 کانکنوں کو پہلے ہی بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے .

گزشتہ رات گئے ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث کان میں کام کرنے والے مزدور پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور محکمہ مائنز کا ریسکیو آپریشن جاری ہے . وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور ساتھ ہی ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہیں . وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے بلند درجات کی دعاء اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا . وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے اور حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی . وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں، غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی . . .

متعلقہ خبریں