یہ وہی ہیں جن کی بہن کا ابھی انتقال ہوا تھا اور اب یہ ۔۔ بشریٰ انصاری کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین اداکارہ پر پھر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری میں آج بھی اتنی انرجی باقی ہے جتنی 30 سال پہلے تھی۔ وہ اکثر اپنے بیانات اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے آئے روز تنقید کی زد میں آجاتی ہیں جس کا وہ بھرپور انداز میں جواب بھی دیتی ہیں۔گزشتہ دنوں ایک مشہور ہدایت کارہ سلطانہ صدیقی کی فیملی میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے
انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی اُس ویڈیو کے بعد ایک اور ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں میڈیا صنعت کی مختلف شخصیات کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ ادکارہ کبریٰ خان بھی سبز ساڑھی میں رقص کرتی دیکھی جا سکتی ہیں۔اسی ڈانس پر لوگوں کا دلچسپ ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ایک صارف نے اداکارہ کے ڈانس پر کمنٹ کرتے ہوئے اسے کورونا ایس او پیز کی خلاف قرار دیا
اور لکھا کہ اب کورونا کہاں چلا گیا؟ ہمارے یہاں شادی ہوتو انہیں کوروناایس او پیز کا خیال آجاتا ہے۔ایک صارف نے ڈانس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادکاروں کو کرائے کا ڈانسر قرار دیا۔ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا کورونا سے انتقال ہوا ہے اور جو لائیو سیشن میں کورونا ایس او پیز کا بتارہی تھیں اور اب یہ سب کے سامنے کھلے عام ناچ رہی ہیں۔

Recent Posts

گوادر شہر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے، بی این پی عوامی

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں باڑ لگانے کے عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ بلوچستان اور…

8 mins ago

ہمارے لاپتہ بچے بازیاب نہ ہوئے تو بلیدہ سے تربت لانگ مارچ کریں گے، لواحقین

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ مسلم عارف کے والد ودیگر لواحقین نے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے لاپتہ بچوں…

14 mins ago

صدر مملکت آصف زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کا…

21 mins ago

حب کے تفریحی مقامات نوگو ایریا بن گئے، تھانے اور چوکیاں ٹھیکے پر دے دی گئیں

حب(قدرت روزنامہ)حب چور ڈاکو لیٹرے بے لگام، ضلعی پولیس سربراہ نے تھانے اور چوکیاں ٹھیکے…

29 mins ago

گندم درآمد میں کوئی کرپشن نہیں، عوام کو سستی روٹی ملنے پر سب کو تکلیف ہے، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کتے کی خوراک…

35 mins ago

گوادر میں باڑ لگانے کا سہرا مری میں حکومت ترتیب دینے والی نیشنل پارٹی کو جاتا ہے، نواب اسلم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان…

38 mins ago