یہ وہی ہیں جن کی بہن کا ابھی انتقال ہوا تھا اور اب یہ ۔۔ بشریٰ انصاری کی نئی ویڈیو وائرل، صارفین اداکارہ پر پھر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری میں آج بھی اتنی انرجی باقی ہے جتنی 30 سال پہلے تھی . وہ اکثر اپنے بیانات اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے آئے روز تنقید کی زد میں آجاتی ہیں جس کا وہ بھرپور انداز میں جواب بھی دیتی ہیں .

گزشتہ دنوں ایک مشہور ہدایت کارہ سلطانہ صدیقی کی فیملی میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا . بعد ازاں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی اُس ویڈیو کے بعد ایک اور ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں میڈیا صنعت کی مختلف شخصیات کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے . ویڈیو میں بشریٰ انصاری کے ہمراہ ادکارہ کبریٰ خان بھی سبز ساڑھی میں رقص کرتی دیکھی جا سکتی ہیں . اسی ڈانس پر لوگوں کا دلچسپ ردعمل بھی سامنے آیا ہے . ایک صارف نے اداکارہ کے ڈانس پر کمنٹ کرتے ہوئے اسے کورونا ایس او پیز کی خلاف قرار دیا اور لکھا کہ اب کورونا کہاں چلا گیا؟ ہمارے یہاں شادی ہوتو انہیں کوروناایس او پیز کا خیال آجاتا ہے . ایک صارف نے ڈانس ویڈیو پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادکاروں کو کرائے کا ڈانسر قرار دیا . ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ آنٹی وہی ہیں جن کی بہن کا کورونا سے انتقال ہوا ہے اور جو لائیو سیشن میں کورونا ایس او پیز کا بتارہی تھیں اور اب یہ سب کے سامنے کھلے عام ناچ رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں