امریکی سینیٹر نے پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج پر الزامات کو من گھڑت قرار دیدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی سینیٹر کوری بُوکر نے امریکی اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم پاکستانی نامزد جج عدیل منگی پر الزامات کو من گھڑت قرار دے دیا۔
سینیٹ سے 35 منٹ خطاب میں امریکی سینیٹر کوری بُوکر نے کہا کہ اسرائیل میں مسلم جج ہو سکتا ہے تو امریکا میں کیوں نہیں؟
انہوں نے کہا کہ صدر جو بائیڈن نے عدیل منگی جیسے اعلیٰ ترین تعلیم یافتہ اور باکردار شخص کو جج نامزد کیا ہے تو ری پبلکنز نے عدیل منگی کو یہود دشمن اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکاروں کا مخالف ہونے کا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے جس پر تمام سینیٹرز کو آواز بلند کرنی چاہیے۔