پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی میں افغان طالبان کے ملوث ہونے کی ویڈیو منظرعام پر


اسلام آباد / کابل(قدرت روزنامہ) افغان طالبان کی دہشت گردوں کے ساتھ ملکر پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی، جس میں خودکش بمبار کو بھی دیکھا جا سکتا ہے .
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ؛ ”افغانستان کے علاقے ڈانگر الگد(Dangar Algad) میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگردوں کو تحریک طالبان افغانستان(ٹی ٹی اے) کا کمانڈر یحییٰ ہدایات دے رہا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں اور آپ نے پاکستانی پوسٹوں پر حملہ کرنا ہے .


ٹی ٹی اے کمانڈر کہہ رہا ہے کہ؛ “منصوبے کے مطابق 6راکٹ چلانے والے ہونگے اور 6ان کے معاونین ، اسی طرح 2لیزر والے ہونگے اور 2 ان کے ساتھ معاونین جبکہ ایک بندہ اسنائپر والا بھی ہو گا” یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباداللہ کے احکامات پر تیار ہیں .
پاکستان میں داخلے کیلئے تیار تشکیل کو ضابطہ سمجھانے اور زخمیوں کو پیچھے نہ چھوڑنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہیں جبکہ دہشتگرد پاکستان کیخلاف لڑنے پر رضامندی کا اظہار کر رہے ہیں .
یہ و یڈیو اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ”ٹی ٹی اے پاک افغان سرحد سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور دہشت گردوں کو مدد فراہم کرنے میں مصروف ہے .

. .

متعلقہ خبریں