سوئی ناردرن نے پنجاب کیلیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگ لیا ہے۔ اوگرا 25 مارچ کو گیس قیمتوں میں اضافے کی سماعت لاہور میں کرے گا۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے 4489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فی صد تک اضافہ ہوگا، اس سے پہلے ایک سال میں 500 فی صد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود کمپنی اپنا خسارہ کم نہیں کر پائی۔
کل سماعت کے دوران گھریلو صنعتی سیکٹر گیس نہ بڑھانے پر دلائل دیں گے۔ ماضی میں کبھی بھی اسٹیک ہولڈرز کی سنی نہیں گئی بلکہ ہمیشہ کمپنی کے کہنے پر قیمت بڑھائی جاتی رہی ہے اور اوگرا سماعت صرف قانونی کارروائی پوری کرنے کا ذریعہ ہے۔
آئی ایم ایف کے مظالبے پر یکم جولائی سے ہر صورت گیس قیمت بڑھانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

Recent Posts

10 سال سے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی بڑی کارروائی، تخریب کاری جیسے…

6 mins ago

مہوش حیات اور کبریٰ خان کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا کیس، ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ میں اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان…

16 mins ago

ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیدوار میں بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

تہران(قدرت روزنامہ)ایران نے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے یومیہ…

17 mins ago

ہری پور اسکول میں آتشزدگی، 1400 سے زائد بچیوں کو ریسکیو کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہری پور تحصیل غازی میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سری کوٹ میں…

18 mins ago

ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا منتظر ہوں،آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کا انجری میں ریکوری کے بعد بیان

کینبرا(قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ ریکوری…

27 mins ago

اسلام آباد کی ٹریل 5 پر لاپتا نوجوان کی لاش مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی ہائیکنگ ٹریل 5 پر گزشتہ 2…

29 mins ago