شاہ رخ جتنے کامیاب ہیں اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے، نوجوت سنگھ سدھو


ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر، سیاستداں اور ٹیلی ویژن پرسنالٹی نوجوت سنگھ سدھو نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو سراہتے ہوئے انکے ساتھ اپنی ایک پرانی گفتگو کا تذکرہ کیا اور کہا کہ شاہ رخ جتنے کامیاب ہیں اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے۔
شاہ رخ خان گزشتہ روز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے میچ کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر نوجوت سدھو کی ایک ویڈیو نظر آئی جس میں وہ میچ کے بعد فیلڈ پر گئے۔
ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پرستار کے اکاوئنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کلپ میں نوجوت سدھو نے کہا کہ شاہ رخ خان عزت و احترام کے مستحق ہیں۔
انکے مطابق انہوں نے ایک بار ابھیشک بچن سے سنا تھا کہ اگر کوئی شخص فلم انڈسٹری میں غیر محفوظ نہیں، جو نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انہیں اپنے سامنے رکھتا ہے تو وہ شاہ رخ خان ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر اپنی شاہ رخ کے ساتھ ایک پرانی ملاقات کا ذکر کیا جب شاہ رخ ٹیلی ویژن اداکار تھے، سدھو نے کہا جب وہ ماڈل اسکول گراؤنڈ پر شاہ رخ خان سے ملے تو میں نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر شاہ رخ نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں جانا چاہتے ہیں۔
سدھو نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ان سے کہا بغیر کسی رشتے دار اور مقابلے کے وہاں جانے کا منصوبہ کیسے بنالیا اور وہاں کامیابی کیسے ملے گی؟ جس پر شاہ رخ نے کچھ کہنے کی اجازت چاہی اور پھر کہا میں کسی سے نہیں بلکہ خود سے مقابلہ کروں گا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں ان سے ہونے والی یہ گفتگو آج تک نہیں بھولا، یہ آدمی جتنا کامیاب ہے اتنا ہی انکے اندر عاجزی و انکساری بھی ہے۔

Recent Posts

تاجر دوست اسکیم کامیاب بنانے کیلیے اقدامات کیے جائیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم کامیاب…

12 mins ago

ٹیکس کیسز کا التوا، اٹارنی جنرل آفس کی ایف بی آر کو تجاویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے زیر التوا ٹیکس مقدمات کے حوالے سے تجاویز چیئرمین…

22 mins ago

اپریل کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر آئے

کراچی(قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل 2024ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی…

42 mins ago

سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے 5 سالہ پروگرام تیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نجکاری کمیشن نے سرکاری کمپنیوں کی نجکاری کے لیے پانچ سالہ پروگرام تیار…

52 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

1 hour ago

سانحہ 9 مئی: انصاف سے عاری معاشرے میں ایسا ہوتا ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 9 مئی کے…

1 hour ago