مسلمان خاندان سے بدتمیزی کیخلاف سوارا بھاسکر نے آواز اٹھادی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی کے موقع پر مسلمان خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھادی۔اداکارہ نے بجنور کے مسلمان خاندان سے یکجہتی کا اظہار کردیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندو تہوار صرف ان جتھوں کےلیے ہیں جن کےلیے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں۔
یاد رہے کہ ہولی کے تہوار پر ہندو انتہاپسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو گھیر کر پانی کی بالٹی انڈیلی تھی، رنگ زبردستی چہروں پر لگایا تھا۔