گیس مزید کتنی مہنگی ہوگی؟ فیصلہ آج ہونیکا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گیس مہنگی ہو گی یا نہیں، مہنگی ہو گی تو کتنی ہو گی فیصلہ آج ہو گا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی نادرن کی درخواست پر آج لاہور میں سماعت کرے گا۔
مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کی جیبیں مزید ڈھیلی کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اور آج گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔جس صارف کا گیس بل پہلے 100 روپے تھا وہ 600 روپے ہو چکا، اب جس کا بل 600 روپے ہے وہ 1500 ہو جائے گا۔
اوگرا نے ریٹ بڑھانے کی منظوری دی تو اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ لاہور چیمبر اور اپٹما نے گیس ٹیرف میں مزید اضافے کو ظلم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سماعت کے دوران اس کی شدید مخالفت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 4 ہزار 489 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت تجویز کی ہے، گیس کی قیمت بڑھنے سے بلوں میں اوسطاً 155 فیصد تک مزید اضافہ ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ایک سال میں گیس کی قیمت میں 600 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

Recent Posts

مقتول مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، امن دشمن عناصر کو جلد گرفتار کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے…

1 min ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو 24گھنٹے مکمل، حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی…

12 mins ago

زمینداروں کیلئے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاﺅں گا، ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں سربراہ حق دو…

22 mins ago

ثنااللہ زہری سے زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری سے عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی…

31 mins ago

فلم میں بابر اعظم کو ‘ناکام بھائی’ کا کردار دوں گی، نتاشا علی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ وہ…

44 mins ago

شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع، جسٹن بیبر اور ہیلی نے خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف کینیڈین پاپ سنگر جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ امریکی ماڈل…

53 mins ago