کیپٹن صفدر نے اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھا دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے۔پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بات بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد اعظم سواتی کو نااہل کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سال میں کے پی کے تباہ ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی اور انڈے مل رہے ہیں، انہیں اور کیا چاہیے؟

Recent Posts

فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کا حکمنامہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم…

3 mins ago

معروف پاکستانی اداکار نے ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد دوسری شادی کا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر و اداکار نبیل ظفر نے…

9 mins ago

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

15 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

25 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

33 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

34 mins ago