ڈی آئی خان میں آپریشن : چار دہشت گرد ہلاک، فائرنگ سے سابق سرکاری افسر بھی جاں بحق


ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے تاہم زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سیکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بے تحاشا فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد اور دیگر سامان برامد ہوا ہے، دہشت گردوں میں ایک افغانی بھی شامل ہے۔

Recent Posts

سلمان خان کی بہن ارپیتا کی طلاق؟ بہنوئی آیوش شرما بول پڑے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اپنی…

2 hours ago

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا…

2 hours ago

چمن دھرنے کے 200روز مکمل، حکومت کیساتھ مذاکرات تعطل کا شکار

چمن(قدرت روزنامہ)حکومتی کمیٹی اور دھرنا کمیٹی میں مذاکرات تعطل کا شکار، ڈپٹی کمشنر راجا اطہر…

2 hours ago

مقتول مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، امن دشمن عناصر کو جلد گرفتار کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے…

3 hours ago

زمیندار ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو 24گھنٹے مکمل، حکومت بجلی کی فراہمی یقینی بنائے، مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف صوبائی اسمبلی…

3 hours ago

زمینداروں کیلئے بلوچستان اسمبلی میں آواز اٹھاﺅں گا، ہدایت الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں سربراہ حق دو…

3 hours ago