فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دہانی بول پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دہانی بول پڑے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو آئندہ فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جو 26 مارچ سے کاکول میں آرمی بیس پر شروع ہوگا۔یہ کیمپ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

پاکستان کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہنواز دہانی نے سخت تربیتی سیشن کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم، X پر پوسٹ میں دہانی نے لکھا کہ میرے لیے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں اس کیمپ کے بعد بھی سب سے فٹ بالر رہوں گا۔

تربیتی کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامر کے نام شامل ہیں۔

Recent Posts

اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل آفس نے عدالتوں میں ٹیکس محکمہ کی قانونی ٹیموں کی…

5 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 590 پوائنٹس اضافے سے 73 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، ابتدائی…

19 mins ago

محسن نقوی کی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ میں…

33 mins ago

بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی…

1 hour ago

حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی عوام کیلیے سنگین خطرہ قرار…

1 hour ago

پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد…

1 hour ago