اس رمضان اب تک 80 لاکھ افراد عمرہ ادا کرچکے


سعودی عرب (قدرت روزنامہ)ہر سال رمضان المبارک میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اس رمضان المبارک میں اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں اور اس ماہ کے اختتام تک یہ تعداد مزید اور تیزی کے ساتھ بڑھے گی۔
اعداد و شمار کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک 82 لاکھ 35 ہزار 680 عمرہ کرنے والے بیرون ملک سے پہنچے جن میں سے 72 لاکھ 59 ہزار 504 افراد عمرہ ادا کرچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ 76 ہزار 176 افراد ابھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک میں غیرملکی زائرین کی بہت بڑی تعداد مدینہ منورہ بھی پہنچ رہی ہے اور انتظامیہ اور حکام مقدس مقامات پر آنے والوں کو بہترین سہولیات دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Recent Posts

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

13 mins ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

16 mins ago

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ…

19 mins ago

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی…

28 mins ago

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 hours ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

3 hours ago