7 عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستانی ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی


لاہور(قدرت روزنامہ) 7 عالمی سرمایہ کاروں کی پاکستانی ایئرپورٹس آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے . وزیر دفاع، دفاعی پیداوار اور ہوا بازی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت وزارت ہوا بازی میں ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا .


اجلاس میں سیکریٹری ایوی ایشن، سیکریٹری نجکاری کمیشن، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی . انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، قطر، یو اے ای، ملائیشیا، ترکی سمیت 7 بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے آؤٹ سورسنگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے جبکہ مقامی گروپس بھی اس لین دین میں دلچسپی رکھتے ہیں .
وزیر ہوا بازی نے ان ممالک میں پاکستانی سفیروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ بلانے کی ہدایت کی ہے، انھیں ایوی ایشن کی طرف سے تیار کردہ مخصوص بریف فراہم کرنے اور دلچسپی رکھنے والے گروپوں کے ساتھ فعال طور پر رابطے میں رہنے کو کہا ہے .
انھوں نے مقامی سرمایہ کاروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوڑنے کا مشورہ بھی دیا تاکہ لوکل سرمایہ کاروں کی آگاہی میں اضافہ ہو سکے اور وہ اپنے کنسورشیم کو تیار کر کے بولی کے عمل میں حصہ لے سکیں .
سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان اختر باجوہ نے وزیر کو مارکیٹنگ پلان اورPIACL کی نجکاری کے لین دین پر متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب اور ترکی سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ابتدائی مصروفیات کے بارے میں آگاہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں