جدید دور میں بھی سہولیات نہیں، سیاستدانوں کو صرف کوہلو کی فکر ہے، اہالیان کاہان


کوہلو(قدرت روزنامہ)کاہان کے عوامی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کاہان کے عوام کا صبر کا پیمانہ ٹوٹ چکا ہے کاہان کے عوام نے بہت دکھ جھیلے ہیں اس دورے جدید میں بھی کاہان کے عوام پرانے زمانے کے لوگوں کی طرح گزر بسر کر رہے ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو کمانڈٹ کوہلو حلقہ انتخاب سے کامیاب ایم پی اے نواب چنگیز مری اور نواب گزین مری سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کاہان کے عوام کب تک ایسی زندگی گزاریں گے 3 لاکھ آبادی کے باوجود بھی کاہان کو ہر لحاظ سے یکساں نظر انداز کیا جا رہا ہے تعلیمی نظام سے لیکر صحت، روڈ، نیٹورک، اور پانی جیسے سہولیات سے محروم رکھا ہے اور تو اور سرکاری کپاس کے بیج سے بھی کاہان کو محروم رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں افسوس کی بات ہے سیاستدان لیڈروں کو صرف کوہلو کی فکر ہے انہیں لگتا ہے کاہان میں کوئی انسان نہیں رہتا کاہان کے عوام نے نواب چنگیز مری سے پرزور اپیل کی ہے خدارا کاہان پر توجہ دیا جائے سرکاری کپاس بیج پر کاہان والوں کو بھی حق ہے اب تو آپکو وزارت بھی ملی ہے لہزا پہلے کاہان کو ایک سکول دیا جائے تاکہ انکے بچے بھی پڑھ لکھ سکیں کاہان کے عوام کا ایک ہی نعرہ کاہان کو انصاف دو اب وہ ہر گز چھپ نہیں بیٹھیں گے۔