بی ایس او پجار کی جانب سے کوہلو کے مختلف اسکولوں میں درسی کتب کی تقسیم

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے زیر اہتمام کوہلو میں آج بک ڈسٹربیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے، اس موقع پر مختلف اسکولوں کے بچوں میں کتابیں تقسیم کی گئیں اور تدریسی امور کا جائزہ بھی لیا گیا، تا حال سرکاری سطح پر سرکاری اسکولوں میں یونیفارم کاپی اور دیگر میٹیریل تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور طلباءکو کافی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ بی ایس او (پجار) کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں میں کتابیں اور یونیفارمز مہنگا کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور متعلقہ افسران سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ کتاب ڈسٹربیشن کے موقعے پر استاتذہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے بی ایس او ( پجار ) کے اس اقدام کو کافی سراہا گیا ہے . .

.

متعلقہ خبریں