چوہدری پرویز الٰہی کے جسم کے کس حصے میں گزشتہ رات مسلسل درد رہی ؟ پمز ہسپتال سے خبر باہر آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں انہیں گزشتہ رات بھی پسلیوں میں درد کی شکایت رہی ۔

مقامی اخبار ’ جنگ نیوز ‘ کی رپورٹ کے مطابق درد کم کرنے کے لیے ڈاکٹر پرویز الہٰی کو پین کلر دے رہے ہیں، پمز اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پسلیوں میں درد کی وجہ سے پرویز الہٰی کو بیٹھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا معائنہ کرے گی۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کو گزشتہ روز پمز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔پرویز الہٰی کو پولیس چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لے گئی تھی۔اس موقع پر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پرویز الہٰی کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہو گئے تھے۔جیل ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔

Recent Posts

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

5 mins ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

14 mins ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

36 mins ago

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے…

54 mins ago

تحریک انصاف کی قیادت کو ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑنی چاہیے، حافظ طاہر محمود اشرفی

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago

9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کا…

1 hour ago