اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 617پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 67000پوائنٹس کی بلند ترین نفسیاتی سطح بھی عبور کرلی اور 100انڈیکس بڑھ کر 67165پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
قومی اداروں کی تیزرفتار نج کاری، پی آئی اے کی نج کاری سے 300ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنے کے منصوبے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس نے 66500پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کی تھی جبکہ دسمبر 2023 میں ہنڈریڈ انڈیکس 66426 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان میں المشرق سمیت دیگر غیرملکی بینکوں کی سرمایہ کاری دلچسپی، پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے درمیان انضمام اور ایس آئی ایف سی کے توسط سے آئل اینڈ گیس سیکٹر میں بڑی نوعیت کی غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات کے باعث کاروباری دورانیے میں تیزی ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا…

10 mins ago

9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور…

21 mins ago

گوادر؛ حجام کی دکان پر کام کرنے والے پنجاب سے آئے 7 افراد فائرنگ سے قتل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مسلح افراد نے گوادر میں رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرکے…

26 mins ago

لاہور اور کراچی سے حج پروازوں کا آغاز؛ اللہ کے مہمان حجاز مقدس روانہ

لاہور / کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سے حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ لاہور اور کراچی…

33 mins ago

بلاول بھٹو سے ایم پی اے سید امیر علی شاہ کی ملاقات ،عمرکوٹ ،تھرپارکر کے مسائل سے آگاہ کیا

عمرکوٹ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی…

38 mins ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل…

42 mins ago