بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہ اور پنشن فوری ادا کی جائے، بی این پی عوامی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین ہڑتال اور احتجاج پر ہے بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کئیے جائیں اور انکی تنخواہیں انکو ادا کی جائیں بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کا اپنی تنخواہوں کےلئے ہڑتال اور احتجاج لمحہ فکریہ ہے زمہ داران فورا سے پیشتر بلوچستان یونیورسٹی کے مالی مسائل کو حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھائیں پارٹی راجی راہشون میر اسد اللہ بلوچ کے وژن پر کاربند رہتے ہوئے بلوچستان میں مایوسی اور پسماندگی کے خاتمے کا زریعہ تحقیقی تعلیم کو ہی سمجھتی ہے جس کےلئے اساتذہ اور طالب علموں کا توجہ صرف تعلیم پر ہی مرکوز ہونا ضروری ہے کسی بھی سماج کی ترقی کےلیے تعلیم ہی وہ واحد زریعہ ہے جس سے قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں لیکن بد قسمتی سے جہاں بلوچستان دیگر معاملات میں پسماندگی کا شکار ہے وہاں تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں جسکا منہ بولتا ثبوت بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کا احتجاج اور ہڑتال ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ یونیورسٹی کے اساتذہ تحقیقی حوالے سے مذید کام کرتے لیکن وہ مجبورا روڈوں پر احتجاج کررہے ہیں اسطرح سے کیسے یہ اساتذہ کرام تحقیقی تعلیم کو لیکر آگے بڑھ سکیں گے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نہ صرف فورا سے پیشتر بلوچستان یونیورسٹی کے مالی مسائل حل کئیے جائیں بلکہ مستقل میں اس طرح کے مسائل جو طالب علموں کی تعلیم میں رکاوٹ کا سبب بنیں انکی تدارک کےلئے پالیسی سازی کی جائے اس وقت بلوچستان یونیورسٹی میں زیادہ تر بلوچستان کے غریب اور متواسط طبقے کے طلبا زیر تعلیم ہیں مالی تنزلی کی وجہ سے یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وقتا پہ وقتا بلوچستان یونیورسٹی طلبا کی فیسوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہے جسکی وجہ سے غریب طالبعلم اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے اس لئے ضروری ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے مالی معاملات کےلیے زمہ داران سرجوڑ کر بیٹھے اور انکا مستقل حل نکالا جائے بی این پی(عوامی) بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کے ساتھ ہے۔

Recent Posts

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

2 hours ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

2 hours ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

2 hours ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

2 hours ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

3 hours ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

3 hours ago