سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان کی کوچنگ کیلئے ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے مستعفی

میلبورن (قدرت روزنامہ )سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اورایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے آسٹریلوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی تھا ، جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہے تھے۔دوسری جانب ساو¿تھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پربات کرنے سے گریز کیا ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے ساتھ کوچنگ کے رابطوں کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا کی کوچنگ چھوڑرہے ہیں۔جیسن گلیسپی نے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ کوچنگ کا 2 سال کا معاہدہ کیا تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ ساو¿تھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے، میں نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے بےتاب اور اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کیلئے پرجوش ہوں۔

Recent Posts

کچھ عرصہ پہلے تک 3ہزار میں فروخت ہونیوالا 20کلو آٹے کا تھیلااب کتنے میں دستیاب ہے؟ وزیر خوراک پنجاب نے بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کچھ عرصہ پہلے تک 3ہزار میں فروخت ہونیوالا 20کلو آٹے کا تھیلااب کتنے…

1 min ago

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالت نے بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ…

8 mins ago

سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور(قدرت روزنامہ)سول عدالتوں کی منتقلی او ر دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کیخلاف سراپا احتجاج…

9 mins ago

اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے…

24 mins ago

پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سے حج 2024ء کے لیے پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کے لیے…

29 mins ago

پنجاب: پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں، طوفان کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے…

34 mins ago