ایشوریہ اور ان کی نند شویتا کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے اور ان کی نند شویتا بچن کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ بالی وڈ انڈسٹری میں وقفے وقفے سے خبریں سامنے آتی ہیں کہ اداکارہ کے اپنے شوہر ابھشیک بچن سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں اور اس کی بڑی وجہ شویتا ہے۔
شویتا بچن کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی بھابھی ایشوریہ سے اپنے تعلقات پر کھل کر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ابھیشیک بچن کی بہن نے کہا کہ انہیں اپنی بھابھی کا ایک مضبوط کردار والی عورت اور ماں ہونا بہت پسند ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایشوریہ کی ٹائم منیجمنٹ کی صلاحیتوں سے نفرت ہے کیوں کہ وہ ہر کسی کو وقت دے دیتی ہیں اور وقت بے وقت ملاقاتیں کرتی ہیں۔