معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے چل بسے


چنئی(قدرت روزنامہ) ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ڈینیئل بالاجی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے 48 سال کی عُمر میں دُنیا سے کوچ کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ تامل اداکار ڈینیئل بالاجی کو 29 مارچ کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کے بعد اُنہیں ایمرجنسی میں چنئی کے اسپتال لے جایا گیا۔
ڈاکٹروں نے ڈینیئل بالاجی کا طبی معائنہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ اداکار کو دل کا دورہ پڑا ہے لیکن طبی امداد ملنے کے باوجود بھی اُن کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ دُنیا سے رخصت ہوگئے۔
ڈینیئل بالاجی کی اچانک موت نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری اور اُن کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے، ڈینیئل کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈینیل بالاجی نے کمل ہاسن کے نامکمل پراجیکٹ ‘مردھونایاگم’ میں یونٹ پروڈکشن مینیجر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس کے بعد اُنہوں نے بطورِ اداکار ٹیلی ویژن کی دُنیا میں قدم رکھا، اُن کے پہلے کردار کا نام ڈینیئل تھا، اس کردار سے شہرت پانے کے بعد اسکرین پر اُن کا نام ڈینیل بالاجی رکھ دیا گیا تھا۔
سال 2022 میں ڈینیئل بالاجی نے تامل فلم ‘اپریل مداتل’ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کی، تامل فلموں کے علاوہ، انہوں نے کئی ملیالم، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی۔

Recent Posts

بھارتی وزیر اعظم 1971 میں کس پاکستانی علاقے کو ہتھیانے کا ارادہ رکھتے تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں انتخابات کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بڑھکوں…

2 mins ago

پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس نے بھی پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹس نے بھی پیمرا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

3 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ: پیمرا کا عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پیمرا کی…

9 mins ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات،سری لنکا میں قید پاکستانیوں کی واپسی پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایک اور محاذ پر کامیابی حاصل کرلی، سری…

12 mins ago

دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرکے کراچی کے علاقے کورنگی…

15 mins ago

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور…

20 mins ago