10 سالہ بچی آن لائن منگوایا گیا کیک کھا کر چل بسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی آن لائن منگوایا گیا کیک کھا کر چل بسی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر پٹیالہ کی رہائشی بچی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کی موت اس وقت ہوئی جب اس نے اپنی سالگرہ کا کیک کھایا۔
اہلخانہ کے مطابق مانوی نامی لڑکی اور اس کی بہن اس رات بیمار ہو گئیں جب انہوں نے اپنی سالگرہ منائی اور کیک کھایا جو آن لائن آرڈر کیا گیا تھا۔
سالگرہ کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی کو اس کے گھر والے کیک کھلاتے ہیں، مانوی کے دادا نے بتایا کہ سالگرہ کے بعد صبح 3 بجے کے قریب بچوں کو الٹیاں ہونے لگیں اور انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
اسپتال میں ڈاکٹروں نے مانوی کو مردہ قرار دے دیا، گھر والوں نے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن ممکنہ طور پر اس لیے بچ گئی کیونکہ اس نے قے کر دی تھی۔
مانوی کے گھر والوں کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، اہلخانہ نے محکمہ صحت سے کیک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب جہاں سے کیک ڈیلیور کیا گیا تھا انہوں نے انکار کر دیا ہے کہ کیک ان کی بیکری کا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

56 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

59 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

1 hour ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

1 hour ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago