جائیداد کے جھگڑے پر فائرنگ ، 2 افراد موت کی اندھی کھائی میں جا اترے

سوات (قدرت روزنامہ) سوات میں جائیداد کا تنازع 2 افراد کی زندگیاں نگل گیا .

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سوات میں جائیداد کے جھگڑے پر مخالفین بندوقیں نکال لائے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کا نشانہ 3 افراد بنے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے .

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دوہرے قتل کی تفتیش بھی شروع کر دی .

. .

متعلقہ خبریں