ہم آزاد امیدوار نہیں بلکہ باقاعدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم اب آزاد امیدوار نہیں ہیں بلکہ باقاعدہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے . اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 720 صفحات کے دستاویزات میں نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے، مخصوص نشستوں پر جو پارٹی اسٹرکچر دیا تھا اس میں سنی اتحاد کونسل کا نام شامل تھا .


انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا یہ قرار دینا کہ ہم آزاد ہیں مناسب نہیں، ہم اس مسئلے کو ٹیک اَپ کر لیں گے .
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کے پی کے الیکشن ملتوی نہیں کرنے چاہیے، آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی جماعت کو اسکی جیتی ہوئی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں دیں گے، کے پی اپوزیشن کی 17 سیٹیں ہیں اور وہ مزید 30 سیٹیں مانگ رہے ہیں .
واضح رہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے آزاد ارکان کو تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تسلیم کرتے ہوئے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے . آزاد ارکان کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں