ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی .

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کے موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کردیا ہے .

ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہیں لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باجود فائل نہیں کررہے . ایف بی آر کے مطابق یہ افراد ایف بی آر ایکٹوٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں ہیں . انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں