لاہور: کانسٹیبل کی نشے میں ویڈیو وائرل، آئی جی کے نوٹس لینے پر گرفتار


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہورمیں کانسٹیبل کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شاہد کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل شاہد کی گرفتاری ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کے حکم پر ہوئی ہے جس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
لاہور پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کانسٹیبل شاہد کی ملازمت سے برخاستگی کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی طور قابلِ قبول نہیں ہے۔