چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول


اسلام آباد / لاہور(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوگئے۔ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے چار ججز کو بھی اسی طرح کے خطوط ملے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خطوط چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس شاہد وحید، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل کے نام لکھے گئے ہیں۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے 3 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔ یہ خطوط سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس عالیہ نیلم کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججوں کو خطوط موہد فاضل ولد منظور علی شاہ کے نام سے بھجوائے گئے ہیں۔اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی ٹیم اور ڈی آئی جی آپریشن ناصر رضوی سمیت پولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عدالت کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق خط ایک نجی کوریئر کمپنی کا ملازم ہائیکورٹ لے کر آیا تھا جو اس نے ججز کے اسٹاف ریسیو کروایا۔ذرائع کے مطابق کوریئر کمپنی کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
دریں اثنا سی ٹی ڈی کی ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے جس کے بعد وفاقی پولیس نے اس معاملے کا الگ سے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
بعدازاں وفاقی پولیس نے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں سپریم کورٹ کے اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ 7ata اور 507 کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے مطابق خطوط عام ڈاک کے ذریعے موصول ہوئی اور متعلقہ جسٹس صاحبان کے سیکرٹریز کو ڈاک وصول کروائی گئی۔
خطوط میں 4 لفافے جو کے چیف جسٹس پاکستان اور تین دیگر تین جسٹس صاحبان کے نام سے تھے، ایڈمن انچارج خرم شہزاد نے 3 اپریل کو بذریعہ فون بتایا کے ان لفافوں میں سفید پاؤڈر نما کیمکل موجود ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق تین خطوط گلشاد نامی خاتون اور ایک خط سجاد حسین نامی شخص کی طرف سے ارسال کیے گئے جبکہ ان پر پتہ درج نہیں تھا، خطوط کے زریعے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Recent Posts

آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف…

6 mins ago

ایرانی تیل کی بندش کیخلاف احتجاج جاری، بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں، نیشنل پارٹی

وندر(قدرت روزنامہ) ایرانی تیل کی بندش کے خلاف چھٹے روز جاری احتجاجی کیمپ میں نیشنل…

9 mins ago

چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے

چمن(قدرت روزنامہ)چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے چمن میں…

16 mins ago

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ بیانات اور ثبوت فراہم…

47 mins ago

تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں،ربابہ بلید ی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے…

52 mins ago

صائم ایوب کی کارکردگی اچھی نہیں ،نسیم شاہ اورعثمان خان کو باہر بٹھایا ہوا ہے: احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ ) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہےکہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے…

59 mins ago