استاد راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مکہ المکرمہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے لیجنڈری گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راحت فتح علی خان نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور سوشل میڈیا پر ان کی حرمین شریفین سے مختلف تصاویر وائرل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی شرف کی بات ہے۔
راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقدس مقامات پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔