بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے: شاہد آفریدی


کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت بیان کی ہے۔شاہد آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب سے اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے ہمراہ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں اپنی زندگی کی روشنی یعنی اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کے ساتھ عمرے پر جا رہا ہوں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’میں تمام بیٹیوں کے والدین کے لیے دعا گو ہوں جیسا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہوتی ہیں، اس لیے ان کی تمام خواہشات کو پورا کرنا اور ان کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمات میں سے ایک ہے‘۔

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’اللّٰہ تعالیٰ ہماری تمام خواتین کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے، آمین‘۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی 5 بیٹیاں ہیں اور وہ خود کو بیٹیوں کا باپ ہونے پر خوش قسمت انسان قرار دیتے ہیں۔
وہ اکثر ہی اپنے انٹرویوز میں نبی کریم ﷺ کے بیٹیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کی مثال دیتے ہوئے زندگی میں بیٹیوں کی اہمیت اور ان کی اچھی تربیت پر زور دیتے نظر آتے ہیں۔

Recent Posts

آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف…

5 mins ago

ایرانی تیل کی بندش کیخلاف احتجاج جاری، بلوچستان میں روزگار کے دروازے بند کیے جارہے ہیں، نیشنل پارٹی

وندر(قدرت روزنامہ) ایرانی تیل کی بندش کے خلاف چھٹے روز جاری احتجاجی کیمپ میں نیشنل…

8 mins ago

چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے

چمن(قدرت روزنامہ)چمن کے سرکاری ملازمین ماہ مئی کی تنخواہ نہیں لے سکیں گے چمن میں…

15 mins ago

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے مطالبہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق ماڈل اور اداکارہ زینب جمیل نے کہا ہے کہ بیانات اور ثبوت فراہم…

47 mins ago

تعلیم اور معاشی خود مختاری ہی خواتین کی آزادی اور ترقی کی ضامن ہیں،ربابہ بلید ی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے…

52 mins ago

صائم ایوب کی کارکردگی اچھی نہیں ،نسیم شاہ اورعثمان خان کو باہر بٹھایا ہوا ہے: احمد شہزاد سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ ) کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہےکہ ڈومیسٹک کے بہت سارے ایسے…

58 mins ago