اسلام آباد ہائیکورٹ کا بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیئر قانون دان بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ دوسری جانب، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرون ملک جانے اور پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر ممبر قومی اسمبلی اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے 29 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، زین قریشی کی جانب سے وکیل سید علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ مسئلہ کیا ہے؟ وکیل علی بخاری نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے کہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ہے، ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں کہ نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے۔
وکیل نے کہا کہ پاسپورٹ ہوگا تو بیرون ملک جا سکیں گے، زین قریشی کا نام نو فلائی لسٹ اور ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت بھی کی جائے۔ عدالت نے نیا پاسپورٹ جاری کرنے اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

کراچی سمیت سندھ میں موسم شدید گرم رہنے اور پنجاب میں پارہ 45 تک جانے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس…

17 mins ago

دہری شہریت والے نگران وزراء اور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویژن کو 15 نومبر 2023 تک…

23 mins ago

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

34 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

42 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

58 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

1 hour ago