بشام دھماکا، حکومت کا غفلت کے مرتکب 5 سینئر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر بشام خودکش حملے کے حوالے سے غفلت برتنے والے کم از کم 5 سینئر پولیس افسران کے خلاف کارروائی ہوگی اور ان عہدیداروں کو مثال بنایا جائے گا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی نے نشان دہی کی ہے کہ ایک ریجنل پولیس عہدیدار، 3 ضلعی عہدیداران اور داسو ڈیم پروجیکٹ کے سیکیورٹی ڈائریکٹر اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے احکامات صادر کرچکے ہیں کہ مذکورہ افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم انہوں نے سزا کے حوالے سے وضاحت نہیں کی۔عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے اور جو عہدیدار غفلت کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا معاملہ انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فوری کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے معاملے پر مستقبل میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود چین سے جڑے منصوبوں، چینی باشندوں کے معاملات دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے ایک مؤثر نظام ترتیب دیا جا رہا ہے۔۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 انجینئرز کی ہلاکت کے بعد پاور چائنا اور چائنا گیزھوبا کمپنی نے صوبے میں جاری دو ڈیموں پر کام روک دیا تھا۔
داسو اور دیامر-بھاشا ڈیم پر سیکڑوں چینی انجینئرز اور مزدور کام کر رہے ہیں جہاں پہاڑی علاقے میں ان کی سیکیورٹی کے معاملات پر پہلے بھی خدشات ظاہر کیے جاتے رہے ہیں۔
بعد ازاں پاور چائنا نے دیامر-بھاشا ڈیم پر کام دوبارہ شروع کردیا تھا جبکہ داسو ڈیم پر چائنا گیزھوبا گروپ کمپنی نے کام تاحال بدستور بند کر رکھا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے خودکش حملے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندوں سمیت 12 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Recent Posts

اس وقت ملک میں آئین معطل ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوروں کی کم اجرت کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا…

2 hours ago

آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں…

2 hours ago

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر آمد

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری صدر پنجاب اسمبلی…

2 hours ago

جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے…

2 hours ago

سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

3 hours ago