پی آئی اے پر پابندی سے متعلق یورپی سیفٹی ایجنسی کا اجلاس طلب


لاہور(قدرت روزنامہ)یورپی سیفٹی ایجنسی نے ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کر لیا۔ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کا سیفٹی رویوبورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کر لیا گیا جب کہ اجلاس میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔
اجلاس میں یورپی سیفٹی ایجنسی کی سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی آڈٹ سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔ یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہیں۔
یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی کامیاب جانچ پڑتال کر چکی ہے ۔ پی آئی اے نے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے تھے۔ جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہے۔ پی آئی اے کو2023 کے9 ماہ میں ریکارڈ آمدنی ہوئی۔
پی آئی اے کی جنوری تا ستمبر 2023 کے9 ماہ کے حسابات کی آڈٹ رپورٹ چیف ایگزیکٹو افیسر کو پیش کر دی گئی۔اس عرصہ میں پی آئی اے کی آمدنی172 ارب روپے سے بڑھ کر 186 ارب روپے رہی۔ یہ 2022ء کے اسی عرصے کے مقابلے 14 ارب زیادہ ہے۔

Recent Posts

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

1 min ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

29 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

34 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

59 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago