ایک اور وفاقی وزیر نے بغاوت کردی ! الگ پارٹی بنانے کا بھی پتہ چل گیا، یہ غلام سرور نہیں بلکہ کون ہیں؟تہلکہ خیزانکشاف
اپنے ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دوسری پارٹی بنانے کے چکر میں ہیں لیکن بنا نہیں سکتے . اور اگر وہ دوسری پارٹی نہ بناسکے تو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے، جب کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں، اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے . جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے، احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے، 2022 میں حکو متی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہوگی . پی پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے اور کوئی بہانہ بناکر اگلے سال عام انتخابات کا اعلان کریں گے . تمام سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاری کریں کیوں کہ اگلے سال اکتوبر تک الیکشن دیکھ رہا ہوں، سال 2022 میں جس کی حکومت بنے گی عمران خان کے ساتھی اسی حکومت میں جائیں گے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ ہے کہ جس نے جس پر مہربانی کی ہے اس نے اسی کے ساتھ ہی غداری کی ہے، جیتنے والا وقت چلا گیا، پچ تیار ہے . عمران خان کے ہارنے کا وقت ہے, وہ کھیل نہیں سکتے تو جیتیں گے کیسے، ان کے زوال کا وقت شروع ہوگیا ہے . یاد رہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر غلام سرور بھی پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ کا حصہ بننے والے ہیں ، خبریں چلنے کے بعد ان کی جانب سے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کی گئی . . .