لاہورکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا .
شہر کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی و گردونواح میں بوندا باندی ہوئی، فیروز پور روڈ، کینال اور جیل روڈ کے مختلف مقامات پر بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا .

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے .

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں