اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس پہلی بار 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 71 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 11 بجے کے ایس ای-100 انڈیکس 466 پوائنٹس یا 0.66 فیصد بڑھ کر 71 ہزار 10 پر پہنچ گیا ،جو گزشتہ روز 70 ہزار 544 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے تیزی کے رجحان کو ریکوڈک میں متوقع سعودی سرمایہ کاری کی مثبت خبروں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے نتیجے میں تیل اور گیس کے حصص کی کارکردگی مضبوط رہی۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباسی نے بتایا تھا کہ کے ایس ای-100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔
ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تیزی کی رجحان کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں ممکنہ طور پر دوطرفہ معاہدوں کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ 4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔
اس سے قبل 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔
27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
اس سے قبل 12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب سے اے ڈی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

لاہورقدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی بی کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ملاقات…

5 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ کی سربراہی میں نمائندہ وفد کی ملاقات

ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں میں بیرونی پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے انتظامیہ…

14 mins ago

آج 23 مئی بروز جمعرات پاکستان میں ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج کی تازہ ترین صورتحال، جانیں

کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹاک ایکسچینج ادھر آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار…

37 mins ago

پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا،کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون…

40 mins ago

ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت سے متعلق بڑی پابندی عائد،اوگرا کیجانب سے نو ٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غیر معیاری ایل پی جی سلنڈر کی خرید و فروخت پر پابندی…

51 mins ago

پنجگور کے علاقے وشبود میں گاڑی پر فائرنگ، 1شخص جاں بحق، ایک زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقہ وشبود میں گاڈی پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک…

57 mins ago