ہمارا بچہ یوٹیوب پر پیدا ہوگیا ہے ۔۔حبا بخاری اور ان کے شوہر نے اپنے بچے سے متعلق سوال پر کیا انکشاف کردیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری اور آرز احمد کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔اداکارہ حبا بخاری نے فیملی پلاننگ کے بارے میں سوال پر کہا کہ ان کی شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر بچہ ہوگیا تھا اور بچے کی تصاویر بھی گردش کرنے لگی تھیں۔ اداکارہ حبا بخاری اپنے شوہر اور ساتھی اداکار آرز احمد کے ہمراہ نادیہ خان کے رمضان ٹرانشمیشن میں شرکت کی جہاں ان سے فیملی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا۔
آرز احمد نے کہا کہ اہلخانہ کی طرف سے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، لیکن لوگوں کو ہمارے بچے کی بہت فکر ہے، کچھ دنوں پہلے ایک خاتون نے ہم سے سوال پوچھا کہ ’کیا بچہ ہوگیا؟‘ جس پر میں نے کہا کہ ’یوٹیوب پر ہوگیا ہے، ہمارا اصل میں نہیں ہوا، یوٹیوب پر تو ہماری بے لاتعداد اولادیں ہوگئی ہیں۔
اسی بار پر حبا بخاری نے کہا کہ یوٹیوب پر ڈھیروں ویڈیوز ہیں جن پر کسی اور بچے کی تصویر لگا کر دعوے کیے جارہے ہیں کہ ان کے ہاں پہلی اولاد پیدا ہوگئی ہے لیکن اصل میں یہ سب جعلی خبریں ہیں۔ حنا بخاری نے کہا کہ شادی کے 6 ماہ بعد یوٹیوب پر ان کا بچہ ہوگیا تھا، تصاویر بھی لگا دی گئی تھیں، یہاں تک کہ یہ بھی لکھا تھا کہ آرز نے اپنے بچے کا شاندار استقبال کیا اور اپنی سالیوں کو تحفے میں ہیرے کی انگوٹھیاں اور جواہرات دیے ہیں۔
جس پر میزبان نادیہ خان نے ایک بار پھر اصرار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’فیملی پلاننگ کا کیا سوچا ہے؟‘ جس پر آرز خان نے جواب دیا کہ ’اس سوال کا بہترین جواب یہ ہے کہ جب اللہ کو منظور ہوگا۔‘ اور ساتھ ہی انہوں نے حبا بخاری سے اپنے بچوں کی ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آرز احمد سے جنوری 2022 میں شادی کی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل کچھ عرصے تک تعلقات رہے تھے۔