خاتون قرض حاصل کرنے کے لیے خاتون مردہ انکل کو بینک لے آئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برازیل میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا کہ ایک خاتون قرض کے حصول کی خاطر مردہ انکل کو وہیل چیئر پر لے کر بینک پہنچ گئی، بینک ملازم کے سوال پوچھنے پر وہیل چیئر پر موجود شخص نے کوئی جواب نہیں دیا، جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شخص تو مردہ ہے . سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو معلوم ہوا 42 سالہ نونس، برگا کی لاش کو تقریباً 3ہزار 250 ڈالر کا قرض حاصل کرنے کے لیے ریو ڈی جنیرو میں ایک بینک برانچ میں لے گئی .

ویڈیو دیکھنے والا کوئی بھی شخص با آسانی بتا سکتا ہے کہ وہیل چیئر پر بیٹھا شخص مردہ ہے . پولیس نے بتایا کہ خاتون جانتی تھی کہ وہ مردہ شخص کو لے کر بینک آئی ہے . برازیلین پولیس نے بتایا کہ اب نونس پر دھوکہ دہی اور ایک لاش کے ساتھ بدسلوکی کے ذریعے چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے . تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نونس کا برگا کے ساتھ کیا تعلق ہے، اور اس کی موت کیسے ہوئی . پولیس اس شخص کو بھی تلاش کر رہی ہے جس نے انہیں جائے وقوعہ تک پہنچایا . پولیس نے بتایا کہ نونس نے تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ جب وہ بینک میں داخل ہوئے تو برگا زندہ تھا، وہ برگا کی بھانجی اور دیکھ بھال کرنے والے کے طور پر بینک لے کر آئی تھی . پولیس نے بینک ملازم سے بھی تفتیش کی جس پر بینک ملازم نے بتایا کہ جب خاتون ایک شخص کو وہیل چیئر پر بٹھا کر لائی تو اس کی حالت دیکھ کر تشویش ہوئی، اس دوران میں نے ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کردی، اور نونس سے پوچھا کہ جواب نہیں دے رہے تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایسے ہی ہیں . ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نونس یک دم اپنا سر پکڑتی ہے، اور لاش کی انگلیوں کے درمیان قلم لگانے کی کوشش کرتی ہے . ملازم نے بتایا کہ جب بینک کی جانب سے ایمبولینس بلائی تو پیرامیڈیکس اسٹاف پہنچا انہوں نے جب چیک کیا تو معلوم ہوا بریگا کئی گھنٹوں سے مرچکا ہے . نونس نے تفتیش کاروں کو یہ بھی بتایا کہ برگا کو گزشتہ ہفتے نمونیا کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن 2 روز قبل ہی اسپتال سے ڈسچارج کر لیا گیا تھا، جس پر پولیس نے اسپتال کی ویڈیو بھی دیکھی جس میں نونس وہیل چیئر پر برگا کے ساتھ اسپتال سے نکل رہی تھی . . .

متعلقہ خبریں