سکولوں کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کی کمی کر دی . ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا .

نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز سکول صبح 7 بج کر 45 پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 15 منٹ پر ہوگی، بوائز سکول صبح 8 بجے لگا کریں گے جبکہ چھٹی ایک بج کر 30 منٹ پر ہوگی . اسی طرح جمعہ کے روز گرلز سکولز کو 11 بج کر 45 منٹ پر اور بوائز سکولز کو 12 بجے چھٹی ہوگی .

ڈبل شفٹ میں پہلی شفٹ کے سکول صبح پونے 8 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا 12 بجے ہوگی جبکہ سیکنڈ شفٹ کے سکول سوا 2 بجے لگیں گے اور چھٹی شام ساڑھے 5 بجے ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں