لاہور (قدرت روزنامہ )سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس نے اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی .
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمن سیریز کے آغاز کے موقع پر دونوں نے تصویر بنوائی .
علی یونس اس سیریز میں کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جب کہ عالیہ ریاض پاکستان ٹیم میں شامل ہیں، چند روز قبل دونوں نکاح ہوا تھا .
کمنٹیٹر نے مذکورہ تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں عالیہ ریاض کو مینشن کیا اور لکھا 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' .
واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے . تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے .
. .