پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کے ملازم اسسٹنٹ حاجی محمد یوسف نے خودکشی کی کوشش کی جس کے دوران وہ زخمی ہوگئے۔حاجی محمد یوسف نے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے کود کر چھلانگ لگا دی۔ وہ سر کے بل زمین پر گرے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
انہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حاجی یوسف کا شمار پنجاب اسمبلی کے پرانے ملازمین میں ہوتا ہے۔
وہ صبح روٹین کے مطابق اپنے دفتر میں موجود تھے۔ دیگر ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر کسی سے گفتگو کے بعد انہوں نے اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔