بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے اضافے سے متعلق درخواست کا اشتہار جاری کردیا . سی پی اے نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی .

اضافہ مارچ کے مہینے کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے .
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد جبکہ کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی . درخواست کے مطابق مارچ میں نیوکلئیر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی . بجلی کی پیدوار پر تقریباً 73 ارب روپے لاگت آئی . نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں