سیاستدان آگے نہیں پیچھے کی طرف جارہے ہیں،اتنے کمزور ہیں کہ ۔۔۔؟ رانا ثناء اللہ کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے کمزور ہونے کے ذمہ دار خود سیاستدان ہیں، سیاستدان اپنی ذات اور جماعت کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، پارلیمنٹ سمیت دیگر آئینی ادارے اتنے کمزور ہیں کہ مداخلت کی مزاحمت نہیں کرسکتے،اپوزیشن کی احتجاجی تحریک میں کوئی دم خم نہیں ہے، حکومت کو اپوزیشن کو انگیج کرنا چاہیے .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

پروگرام مین تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے بھی شرکت کی .

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان آگے نہیں پیچھے کی طرف جارہے ہیں، جمہوریت کی بنیاد صاف و شفاف الیکشن ہوتے ہیں، 1977ء سے 2024ء تک کوئی غیرمتنازع الیکشن نہیں ہوا، سیاسی اور دیگر آئینی ادارے اتنے مضبوط ہونے چاہئیں کہ کسی سے مرعوب نہ ہوں، پارلیمنٹ سمیت دیگر آئینی ادارے اتنے کمزور ہیں کہ مداخلت کی مزاحمت نہیں کرسکتے .

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میرے مشیر بننے یا نہ بننے سے حالات میں کوئی بہتری یا کمی نہیں ہوگی، حکومت میری جماعت کی ہے میں بھی حکومت کا حصہ ہوں، روٹی سستی کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اسے پوری کرنی چاہیے، ہمیں بیانیہ کا جواب بیانیہ سے ہی دینا چاہیے، (ن) لیگ کو اس حوالے سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، پارٹی کے معاملات پر پارٹی کے اندر ہی گفتگو کرتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں