دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے

دبئی(قدرت وزنامہ)قومی کرکٹرز کامران اکمل، عبدالرزاق، عمر گل اور سابق کپتان مصباح الحق دبئی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے .

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹس تعطل کا شکار ہیں، جس کے باعث قومی کرکٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے .

کرکٹرز سمیت مسافر 30 گھنٹوں سے زائد ائیرپورٹ پر پھنس کر رہ گئے ہیں، چاروں کرکٹرز کو لاہور سے براستہ دبئی امریکی شہر ہوسٹن پہنچنا تھا جہاں 2009 ورلڈکپ کی فارتح ٹیم کے اعزاز میں تقریب رکھی گئی ہے .


مصباح الحق اور کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے مسائل ضرور ہیں تاہم ائیر لائن کا عملہ تعاون نہیں کررہا . ہر آدھ گھنٹے بعد فلائٹ کا شیڈول تبدیل کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں .

. .

متعلقہ خبریں