بدر شہباز وڑائچ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا .

کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز واڑئچ کی وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے .

واضح رہے کہ بدر شہباز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری اور طویل عرصے سے میڈیا ٹیم کے مرکزی رُکن بھی ہیں .

یاد رہے کہ بدر شہباز گزشتہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران بھی وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں