پرویز الٰہی ضمانت کیلئے درخواست کیوں نہیں دائر کررہے،قیصرہ الٰہی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل نہ کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران قیصرہ الٰہی نے کہاکہ عدالت حیران تھی کہ پرویز الٰہی ضمانت کیلئے درخواست کیوں نہیں دائر کررہے،وجہ بتاتی ہوں کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو تمام کیسز میں ضمانت دی تھی،اسلام آباد پولیس نے گھر کے قریب سے پرویز الٰہی کو دوبارہ گرفتار کرلیا،پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ کیا عدالت پرویز الٰہی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے سکتی ہے؟وکیل قیصرہ الٰہی نے کہا کہ اسی ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم دیا تھا،جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ ان دونوں کو تھری ایم پی او میں نظربند کیا گیا، وہ الگ معاملہ تھا،پرویز الٰہی اب ہمارے قیدی نہیں ہیں ہم نے یہ چیزیں بھی دیکھنی ہیں،ہاؤس اریسٹ کا اختیار وفاقی یا صوبائی حکومت کے پاس ہے،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بتائیں کہ کیا عدالت حکومت کو ہاؤس اریسٹ کیلئے ڈائریکشن دے سکتی ہے؟

Recent Posts

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

9 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

16 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

18 mins ago

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

35 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

51 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

1 hour ago